ناروے میں نیا تارکِ وطن
Du er her:

ناروے میں نیا تارکِ وطن

ناروے میں خصوصاًنئے تارکینِ وطن کےلئے حقوق ، فرائض اور امکانات

جو غیر ملکی ناروے میں رہنا چاہتے ہیں ان کے پاس ناروے میں قیام کے اجازت نامے کے لئے قانونی بنیاد ہونی چاہئے۔ کسی کے پاس جیسا اقامتی ویز ہ ہو اسی کے مطابق حقوق و فرائض کا تعیّن ہوتا ہے۔ لوگوں کو خود اس بات کا پتہ ہونا چاہئے کہ ان کے لئے کیا قوانین ہیں۔

ناروے میں مقیم تمام لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ملکی قوانین و ضوابط پر عمل کریں ۔ اسی طرح فردپر حْکّام کے مطالبے پر درست معلومات دینا بھی فرض ہے۔

حقائق

ناروے میں رہنے والوں کے بہت سے حقوق و فرائض ہیں

اس کا مطلب مشال کے طور پر یہ ہے کہ تمام بچوں کو سکول میں تعلیم کا حق حاصل ہے اور ہر کسی کو ہسپتال میں علاج کا حق ہے۔ ہر کام کرنے والے پر ٹیکس کی ادائیگی فرض ہے۔ اور ہم جب ہر سال ٹیکس کا گوشوارہ جمع کرواتے ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ ہم درست معلومات دیں۔ ناروے میں ہر شہری کے لئے مختلف موضوعات پرمتعلقہ معلومات آپ اس ویب سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں۔

اس نظام کی بنیاداعتماد پر ہے

حْکّام شہریوں کے درست معلومات دینے اور قوانین پر عمل کرنے کا اعتبار کرتے ہیں۔ سارا نارویجن نظام اسی اصول پر قائم ہے۔ اگر چہ نگرانی کرنے کے طریقے بھی ہیں ا کثر محض آزمائشی جانچ پڑتال ہی کی جاتی ہے۔ جو لوگ نظام کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑے جائیں انہیں مختلف سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسکی صورت ، جْرمانہ، جیل کی سزا یا سماجی بہبود کے لئے کوئی کام وغیرہ ہو سکتا ہے۔