ناروے میں نیا تارکِ وطن

تعارفی پروگرام

        ناروے میں نئے تارکینِ وطن کی بہتر ی کے لئے پارلیمنٹ نے ایک قانون بنایا ہے جو غیر ملکیوں کےمخصوص گروہوں کی تعارفی پروگرام میں شرکت کوممکن بناتا ہے( تعارفی قانون)۔ تعارفی پروگرام نوشک معاشرے کے ساتھ ایک تعارف ہے اور اس پروگرام کی ذمہ دار متعلقہ بلدیہ ہوتی ہے۔ تعارفی پروگرام تارکینِ وطن کے روزگار اور معاشرے میں شرکت کے امکانات کو تقویت دیتا ہے۔ اس کا مقصد تارکینِ وطن کی معاشی خود مختاری کو تقویت دیتا ہے۔ کچھ غیر ملکی تعارفی پروگرام میں شرکت کا حق رکھتے ہیں اور ان کے لئے لازمی بھی ہے لیکن سب کے لئے نہیں۔ اس کا انحصار ان کے اقامتی ویزہ کی نوعیت پر ہے۔ نیچے درج گروہوں کے لئے تعارفی پروگرام میں شرکت حق اور فرض ہے۔

        • fپناہ گزین
        • انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قیام والے افراد
        • اوپر درج دو صورتوں والے افراد کے ساتھ خاندانی ملاپ والے
        • ایسے افراد جن کو ازدواجی زندگی میں بد سلوکی کی بنا پر اقامتی اجازت نامہ ملا ہو

بشرطیکہ کوئی فرد ایسی صورتحال کا متقاضی ہے

حقائق

تعارفی پروگرام کا مقصد ہے

  • تارکینِ وطن کے روزگار اور معاشرے میں شرکت کے امکانات کو تقویت دینا
  • تارکینِ وطن کی معاشی خود مختاری کو تقو یت دینا
  • نوشک زبان میں بنیادی اہلیت پہنچانا
  • نوشک معاشر تی زندگی سے رْوشناس کرانا

پہیلی کو حل کرنے کے