ریاست، صوبائی بلد یات اور بلدیات
Du er her:

ریاست، صوبائی بلد یات اور بلدیات

ناروے میں 18 (fylker) صوبے اور 422 بلدیات ہیں۔ صوبوں اور بلدیات کے جغرافیائی علاقے بھی ہیں اور سیاسی حکومتی اکائیاں بھی ہیں۔ صوبائی بلدیات اور بلدیات دونوں ہی بعض معاملات میں خود مختاری کا حق رکھتے ہیں اگرچہ زیادہ معاملات میں ریاست ہی فیصلہ کرتی ہے۔ ریاست ہی صوبائی بلدیات اور بلدیات کا دائرہ کار مرتب کرتی ہے۔ ریاست کی عمل داری سارے ملک پر ہوتی ہے جب کہ صوبائی بلدیات اور بلدیات کی عملداری صرف مقامی سطح پر ہوتی ہے۔

سیاسی اورانتظامی عملداری

ریاست، صوبائی بلدیات اور بلدیات کو منتخب سیاسی نمائندے چلاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سیاستدان مختلف معاملات پر بحث کرتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سی حکمتِ عملی مختلف علاقوں کے لئے موزوں ہے۔ لیکن یہ افسر شاہی – ریاست ،صوبائی بلدیات اور بلدیات کے ملازمین ہیں – جو سیاست کو عملی جامہ پہناتے ہیں۔

حقائق

ریاست کے کچھ اہم متعلّقہ امور :

  • سیاست امورِ خارجہ
  • ہسپتال
  • قوانین
  • سکولوں کے لئے تعلیمی منصوبے

صوبائی بلد یات کے کچھ اہم امور :

  • ثانوی تعلیم
  • صوبائی شاہراہیں/سڑکیں

بلد یات کے کچھ اہم امور :

  • ابتدائی سکول
  • نرسری
  • ضعیفوں کی نگہداشت
  • صفائی ، پانی اور نکاس
  • بلدیاتی سڑکیں

پہیلی کو حل کرنے کے