بچے اور خاندان
Du er her:

قریبی ر شتوں میں تشدّد

ناروے میں قانونی طور پرہر قسم کے تشدّد کی ممانعت ہے، تشدّد چاہے خاندان میں ہو، محبت کے رشتے میں شریک افراد میں ہو، بغیر شادی کے اکٹھے رہنے والےاور شادی شدہ افراد میں ہو ۔

بچوں کی پرورش میں جسمانی سزا، جنسی ناکارگی اور کسی کو اس کی مرضی کے بغیر شادی پر مجبور کرنا بھی تشدّد کے زمرے میں آتا ہے۔

آپ قریبی رشتوں میں تشدّد کے بارے میں مزید
پر پڑھ سکتے ہیں۔
www.kompetansenorge.no/vold.

حقائق

تشدّد کیا ہے؟

  • تشدّد دوسروں کے ساتھ زیادتی ہے۔
  • تشدّد وہ زیادتی ہے جو کسی دوسرے فرد کو نقصان ، تکلیف پہنچاتی یا خوف زدہ کرتی ہے۔
  • تشدّد جسمانی اور نفسیاتی بھی ہو سکتا ہے۔

قریبی رشتوں میں تشدّد کا مطلب ہے کہ تشدّدکا مرتکب اور تشدّد کا شکار ایک دوسرے کے عزیز ہیں، دوست ہیں یا وہ ایک دوسر ےکے لئے روزمرّہ زندگی میں کسی اور نسبت سے بہت اہم ہیں